امریکہ میں طویل ترین شٹ ڈاؤن، 40 ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی کا خدشہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر متاثر ہونے لگا۔ وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 10 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی اور تھکاوٹ کے باعث صرف ملکی پروازیں متاثر ہوں گی، جبکہ لاکھوں وفاقی ملازمین بغیر تنخواہ کے کام کرنے یا جبری چھٹی پر جانے پر مجبور ہیں۔