پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی نہیں بھولیں گے:یومِ فتح کی تقریب، صدر الہام علیوف کا اظہارِ تشکر

باکو (رم نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں برادر ممالک کی حمایت آذربائیجان کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

باکو میں منعقدہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان آرمی کا خصوصی دستہ بھی پریڈ میں شریک ہوا۔ اس موقع پر فضا پاکستان کے قومی ترانے سے گونج اٹھی۔ تقریب میں صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ حکام اور غیر ملکی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

صدر الہام علیوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا، یہ تعلقات دوستی سے بڑھ کر بھائی چارے کا رشتہ ہیںوزیراعظم شہباز شریف کے اظہارِ یکجہتی اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شوشا شہر کی آزادی آذربائیجان کی عظیم فتح ہے، جہاں آذری افواج نے اپنی جرات، جذبے اور عزم سے دشمن کو شکست دی۔ “ہم نے اپنی سرزمین واپس لے کر دنیا کو دکھایا کہ حوصلہ اور ایمان سے کوئی مقصد ناممکن نہیں۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت باعثِ مسرت ہے۔ “ہم تین ممالک — پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان، ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ہمارا اتحاد مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے۔