اسلام آباد(رم نیوز)تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے اور اسے پڑھے بغیر بحث ممکن نہیں۔ انہوں نے ترمیم پر غور و فکر کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کی سالمیت پر حملہ ہے اور پارلیمنٹ کی حیثیت کو متنازع بنا سکتی ہے۔