اسلام آباد (رم نیوز)وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ 27 نومبر 2025 سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ موجودہ چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اسی تاریخ کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں مارشل آف ایئرفورس اور مارشل آف نیول فورس کے ٹائٹل متعارف کرانے کی تجویز ہے، اور یہ ٹائٹل دینے یا واپس لینے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہوگا، وزیراعظم کے پاس نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل کا رینک اور ٹائٹل آئینی تحفظ کے تحت ہوگا، جبکہ آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے جس کی مدت پانچ سال ہے اور وہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔