27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی پر تنقید غیر منصفانہ، پارٹی نے آئینی تشخص برقرار رکھا:شیری رحمٰن

اسلام آباد (رم نیوز)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین پر کوئی قدغن نہیں آنے دی اور اس کے تحفظ کے لیے قربانی دی۔"

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ دن اتفاق رائے کا دن ہے اور پیپلز پارٹی نے اپنا آئینی تشخص برقرار رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم سب ایوانوں کا حق ہے اور پارٹی نے طویل مشاورت کے بغیر تمام فریقین کے حقوق کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کا ریورس نہیں بلکہ اس کا تحفظ ہو رہا ہے، اور اصل مسئلہ پاکستان کے وسائل اور ان کی تقسیم ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ پارٹی نے حکومت سے کہا کہ ایوان میں لمبی اور شفاف بحث ہو تاکہ تمام نکات زیر غور آئیں۔