اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے وضاحت کی کہ یہ ترمیم کابینہ کے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی اور انہیں اس کی اطلاع آذربائیجان سے واپسی پر ملی۔ وزیراعظم نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فیصلے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو آگاہ کر دیا گیا، جس کے بعد سینیٹر انوشہ رحمان نے ترمیمی تجویز واپس لے لی۔