پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار

لاہور (رم نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی، جس کے بعد احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی 15 نومبر تک برقرار رہے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اور نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ تاہم شادی کی تقریبات، جنازے اور سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکار اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد ممکنہ دہشت گردی کے خطرات اور امنِ عامہ کے خدشات کے پیش نظر عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے،