جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی، ووٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی کو مجوزہ ترمیم کے تمام نکات پر اعتراض ہے اور حکومت پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے مطابق حکومت نے جے یو آئی کو ترمیمی مسودہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی، حالانکہ جماعت اپنی تجاویز پیش کرنا چاہتی تھی۔ادھر مولانا فضل الرحمان نے بھی بیرونِ ملک روانگی سے قبل واضح کیا کہ جے یو آئی 27ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 26ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو دوبارہ شامل کر کے عہد شکنی کی ہے۔