سینیٹر عرفان صدیقی علیل، 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد(رم نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی اکثریت مکمل ہے اور بل آج ایوان میں پیش کیا جائے گا۔