بلوچستان میں ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے اور اجتماعات پر 30 نومبر تک پابندی

کوئٹہ(رم نیوز) حکومتِ بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ عوامی مقامات پر نقاب، ماسک یا مفلر کے ذریعے چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں، سیاہ شیشوں والی گاڑیوں، ہتھیاروں کی نمائش اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق 30 نومبر 2025ء تک رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کی جائے گی۔