کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے بند

کراچی (رم نیوز)شہر کی اہم شاہراہ نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک 10 نومبر سے 30 دسمبر تک پانی کی نئی لائنیں بچھانے کے کام کے باعث بند رہے گی۔

حکام کے مطابق ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔ شہری اور طلبا ریڈ لائن منصوبے کے کام کے باعث مشکلات اور حادثات میں اضافے سے پریشان ہیں اور منصوبے کے جلد مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔