اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ستائسویں آئینی ترمیم پر سیاسی مشاورت کے دوران اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور وزرا کے اعزاز میں ناشتہ اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔ناشتے میں چنے، نان، حلوہ پوری، انڈہ فرائی، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر پیش کیے گئے۔ عشائیے میں مہمانوں کو چانپ، مٹن کڑاہی، فش، پلاؤ، پائے اور باربی کیو فراہم کیے گئے۔
ذرائع اور سیاسی مبصرین کے مطابق یہ عشائیے اور ناشتے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور آئینی ترمیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، کیونکہ کھانے کی میز پر ہونے والی گفتگو اکثر ایوان میں تقریروں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔