لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 517 ریکارڈ ہوا، لاہور میں اوسط 394 تک پہنچ گئی۔ ڈی ایچ اے لاہور میں AQI 759، برکی روڈ 661 اور ایف سی کالج کے اطراف 611 رہا۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری سفر سے گریز اور صبح کے اوقات میں باہر سرگرمیوں سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔
لاہور و پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی شدید، شہریوں کے لیے خطرہ