آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت کے لیے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔

سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکمران اتحاد کے پاس مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت موجود ہے، جس میں پیپلز پارٹی 26 اور مسلم لیگ ن 21 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3-3 ارکان شامل ہیں۔ اپوزیشن کے پاس 31 ارکان ہیں۔

قومی اسمبلی کے 326 موجودہ اراکین میں حکومتی اتحاد کے پاس 237 ووٹ ہیں، جس میں مسلم لیگ ن 125 اور پیپلز پارٹی 74 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعتیں ہیں۔ اپوزیشن میں 89 اراکین شامل ہیں۔