اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز کے بارے میں صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا، "جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا" اور "ان شا اللہ!"۔صحافیوں نے نیشنل پارٹی کی حمایت کے بارے میں بھی سوال کیا، جس پر اسحاق ڈار نے واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ ووٹنگ کے وقت سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ نائب وزیراعظم اس موقع پر وزیراعظم کے ناشتے میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔
27 ویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز کے بارے میں صحافیوں کا سوال ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے کیا جواب دیا؟