سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے اجلاس جاری

اسلام آباد(رم نیوز)مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔ سینیٹر فاروق ایچ نائک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔