اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے اور ایوان میں حکومت کے نمبرز پورے ہونے کے امکانات کو چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والے کو عہدے کی وجہ سے استثنیٰ نہیں ملنا چاہیے اور آئین و مذہب بھی یہی تقاضہ کرتے ہیں۔
پوری کوشش کریں گے کہ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے نہ پاس ہو:علی ظفر