لاہور ہائیکورٹ : سموگ تدارک اقدامات پر 12 نومبر تک رپورٹ طلب

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد رپورٹ 12 نومبر تک طلب کر لی۔جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران کہا کہ مؤثر ٹریفک کنٹرول، گاڑیوں کا معائنہ اور سبزے کی حفاظت ضروری ہے۔عدالت نے پی ایچ اے سے پارکوں میں قائم ریسٹورنٹس کی تفصیلات اور کنٹونمنٹ بورڈ سے درخت کاٹنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔