سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

اسلام آباد(رم نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ وہ دو ہفتوں سے سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔عرفان صدیقی نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور طویل عرصہ سے سیاسی و صحافتی میدان میں سرگرم رہے۔ان کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ہوگی۔