افغان دہشتگردوں کی اسلحے تک رسائی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں انتباہ

نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو غیر قانونی اسلحے کی فراہمی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ داعش، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ یہ جدید ہتھیار پاکستان کے شہریوں اور فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان حکام کو اپنے وعدوں کی پاسداری اور دہشتگرد گروہوں کی اسلحے تک رسائی روکنے کا پابند بنایا جائے۔