جہلم(رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا لازمی جزو رہنا چاہیے۔ وہ 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقابلوں میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں کے دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔ پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، جبکہ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شوٹنگ میں مہارت نظم، یکسوئی اور عسکری پیشہ ورانہ قابلیت کو مضبوط بناتی ہے۔انہوں نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریبات میں بھی شرکت کی، سینٹینری یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا اور کالج کی ایک صدی پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔