امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، صدر ٹرمپ نے نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگی۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے اور امریکا اس عمل میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ بھارت پر محصولات میں کمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تعلقات میں کچھ تناؤ ضرور رہا، لیکن “بھارت جلد ہی امریکہ کو دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔انہوں نے بھارت میں نئے امریکی سفیر کی حیثیت سے سرجیو گور کی تعیناتی کا بھی اعلان کیا، جو اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔