اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی بااصول سیاستدان، علم و ادب کے امین اور جمہوریت و قومی یکجہتی کے علمبردار تھے۔ ان کا انتقال ملکی سیاست اور صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔جنید انوار چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا انتقال قومی سیاست و صحافت کا بڑا نقصان ہے، جنید انوار چوہدری