27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں آج پیش کی جائے گی

اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم بل منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کریں گے۔ سینیٹ میں ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، اور 59 شقوں کی مرحلہ وار منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں ترمیم کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا، تاہم پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے حمایت کی۔