اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی دارالحکومت کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے میں 12افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ دوپہر ساڑھے 12 بجے پارک کی گئی گاڑی میں ہوا، جس سے قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں، جنہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکہ