پاکستان کا ترکیہ کے سی-130 طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس، عوام سے مکمل یکجہتی کا عزم

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے ترکیہ کے فوجی سی-130 طیارے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، ہم مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔