اسلام آباد خودکش حملہ: اقوام متحدہ کا دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ “خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے،

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ “اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے کی امریکا اور چین سمیت کئی ممالک نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔