خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں، وزیراعلیٰ اور سپیکر میزبانی کریں گے

پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج کے پی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا، جس کی میزبانی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں انہیں امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی، جسے گورنر نے قبول کر لیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے امن و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے، خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے قیام امن کے لیے مثبت قدم اٹھایا ہے۔