راولپنڈی(رم نیوز)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، جس میں سلمان آغا 105 اور حسین طلعت 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، جبکہ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔