لاہور(رم نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں سماگ اور فضائی آلودگی برقرار ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 455 تک جا پہنچا، جبکہ راوی روڈ 855، پنجاب یونیورسٹی 742، ماڈل ٹاؤن 682 اور ساندہ روڈ 618 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں میں بہاولپور 620، ملتان 571، فیصل آباد 418، اور گوجرانوالہ 340 AQI کے ساتھ شدید آلودگی کا شکار ہیں۔ بھارتی دارالحکومت دہلی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے، جہاں AQI 761 ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کے استعمال اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔