آج قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر حتمی ووٹنگ متوقع

اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی آج دوبارہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری دے سکتی ہے۔ حکومت کے پاس 237 ارکان کی حمایت موجود ہے، جبکہ منظور کرنے کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے اقدامات شروع کیے جائیں گے اور جمعرات کو ججز حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اپوزیشن نے ترامیم پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، لیکن حکومت دو تہائی اکثریت سے بل منظور کرنے کی پُرامید ہے۔