سندھ بھر میں دفعہ 144 کی پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 12 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک جگہ پر 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، اور یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا تھا، اور یہ پابندی پورے صوبے میں نافذ ہوگی۔