کراچی میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع

کراچی (رم نیوز)شہر قائد میں جمعرات سے خنکی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت مزید ایک سے دو ڈگری کمی سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔شہریوں کو ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔