27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم شامل ہونے کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا امکان رکھتی ہے۔ اضافی ترامیم پہلے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی اور منظوری کے بعد بل دوبارہ سینیٹ بھیجا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 11 ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گی اور نئی ترامیم پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔