اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی واک آؤٹ، احتجاج اور تقریریں کرے گی اور 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل نہیں ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں اور پارلیمنٹ میں ان کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔ گوہر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں صرف تین الفاظ بولے اور سابق رہنماؤں کے حوالے سے تاریخی مثالیں دی ہیں۔