وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال زیر غور آئے گی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔حکومت نے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔