امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، کانگریس سے اخراجاتی بل منظور

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق عارضی فنڈنگ بل منظور کرلیا، جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ایوان نمائندگان میں 222 ارکان نے بل کے حق میں اور 209 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل اب دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیا گیا ہے۔

منظور شدہ بل کے تحت حکومت کو 30 جنوری تک فنڈز فراہم ہوں گے، جس سے غذائی امدادی اسکیمیں، تنخواہوں کی ادائیگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سمیت دیگر خدمات بحال کی جائیں گی۔ یہ اقدام ایک طویل مالی بحران کے خاتمے اور وفاقی اداروں کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔