اسلام آباد(رم نیوز)ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ اور اسکینرز نصب کیے جائیں گے، اور سائلین کے سامان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد اجازت دی جائے گی۔
انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل نصب کی جائے گی اور چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، جبکہ اسپیشل برانچ کے اہلکار سرچنگ کے لیے تعینات ہوں گے۔اجلاس میں کمپلیکس کے باہر ایمبولینس مستقل تعینات کرنے اور اہلکاروں کے موبائل فون کے غیرضروری استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔