اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اقتدار میں آتے ہی حالیہ آئینی ترامیم کو واپس لے گی۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں اور ایوان میں فیصلے ذاتی مفاد کے لیے نہیں کیے جاتے۔واضح رہے کہ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اس ترمیم کا حصہ نہیں ہوگی اور موجودہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں۔
اسی موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور جمعے کے روز تحریک اور احتجاج کا آغاز کریں گے تاکہ اپنا مینڈیٹ واپس حاصل کیا جا سکے۔