وفاقی وزیر بحری امور کی ہدایت: نئی بندرگاہوں کے لیے کمیٹی قائم

کراچی(رم نیوز)وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے نئی بندرگاہوں کی تعمیر کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی ساحلی پٹی پر ممکنہ ڈیپ سی پورٹس کے مقامات کی نشاندہی کرے گی تاکہ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیر نے اس منصوبے کو 100 سالہ وژن (2047–2147) کا حصہ قرار دیا اور کمیٹی کو ہدایت کی کہ تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کی جائے، جس میں ماحولیاتی، جغرافیائی اور تکنیکی پہلو شامل ہوں۔

جنید انوار چودھری کے مطابق موجودہ بندرگاہیں 2035 سے 2045 کے درمیان اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ جائیں گی، لہٰذا نئی بندرگاہیں اور صنعتی و لاجسٹک زونز کی تعمیر ناگزیر ہو گئی ہے، جس سے پاکستان کی سمندری معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔