کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 147 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 313 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔