دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم

پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں صوبائی حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے لیے 7 ارب روپے جاری کیے گئے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے اخراجات بھی صوبے نے خود برداشت کیے ہیں۔مزمل اسلم نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کے فنڈز روک دیے گئے اور این ایف سی کے تحت صوبے کے حقوق پورے نہیں کیے گئے۔