اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ: سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو سکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر خیبرپختونخوا سے پکڑا گیا۔ اب تک پانچ افراد حراست میں ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سہولت کار اور خودکش بمبار نے حملے سے قبل کمپلیکس کی متعدد بار ریکی کی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق حملہ آور افغانستان سے تعلق رکھتا تھا اور پاکستانی زبان یا کرنسی سے واقف نہیں تھا۔منگل کے حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔