27 ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی سے منظور شدہ 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کر رہے ہیں، اور اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بل پیش کیا گیا جو 56 شقوں پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں پیش کیا اور اس میں مزید ترامیم کی تحریک بھی پیش کی۔اس دوران اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا، جس سے اجلاس کے دوران بحث و مباحثہ مزید متحرک ہو گیا۔