سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا

اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم شدہ 27ویں آئینی ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 64 جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

چیئرمین سینیٹ نے رائے شماری کے عمل کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے منحرف اراکین کو دوبارہ ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کی رولنگ بھی جاری کی۔ جے یو آئی کے چار سینیٹرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ ترمیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد باضابطہ طور پر قانون بن گئی۔