اسلام آباد(رم نیوز)27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس چیف جسٹس کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔
جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ سینئر ایڈووکیٹس کے اسٹیٹس اور متعلقہ قواعد بھی بحث کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز نے فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے باضابطہ طور پر خط لکھا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس نے یہ اہم اجلاس طلب کیا ہے۔