جسٹس امین الدین خان پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے لیے جسٹس امین الدین خان کو چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت مکمل ہونے کے بعد وزارتِ قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جسٹس امین الدین خان بطور پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صبح 10 بجے ایوانِ صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے ججز سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور وہ رواں ماہ کی 30 تاریخ کو ریٹائر ہونے والے تھے۔