راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جبکہ سری لنکن ٹیم کا سٹیڈیم آمد پر شائقین نے شاندار استقبال کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جس پر سری لنکن ہائی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔