سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس میں یہ بل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کیا اور کہا کہ ایوان نے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی ہے، اسی سبب آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔

اجلاس کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے بل کی مخالفت کی، تاہم بل بالاخر کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔یہ ترمیم بنیادی طور پر مسلح افواج کے قوانین کو آئینی ترمیم کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کے لیے لائی گئی ہے۔