اسلام آباد(رم نیوز)انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی-11 پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہینڈلر ساجداللہ عرف شینا نے انکشاف کیا کہ حملہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کمانڈر سعیدالرحمن عرف داداللہ کی ہدایت پر کیا گیا۔ خودکش بمبار عثمان عرف قاری افغانستان سے پاکستان آیا، جہاں اسے ساجداللہ نے ٹھہرایا اور پشاور سے لائی گئی خودکش جیکٹ پہنائی۔حکام کے مطابق مکمل نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے جبکہ مزید تحقیقات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔